Friday, August 12, 2022

داسو واقعے میں ملوث چار سہولت کار اور ہینڈلرز گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا

داسو واقعے میں ملوث چار سہولت کار اور ہینڈلرز گرفتار کرلیے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا
August 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا جاوید اقبال کا کہنا ہے، داسو واقعے میں ملوث چار سہولت کار اور ہینڈلرز گرفتار کرلیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا، جائے وقوعہ سے مختلف شواہد ملے جس سے بلائنڈ کیس کی تحقیقات کی گئیں۔

جاوید اقبال نے کہا، پورے علاقے کی جیو فینسنگ کرکے سہولت کاروں ایاز اور حسین تک پہنچے، خودکش حملہ آور کے اعضا بھی حاصل کئے، تحقیقات کے بعد گاڑی کی شناخت ہوئی۔