Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کی آخری آرام گاہ تیارکرلی گئی

دارالعلوم کراچی میں جنید جمشید کی آخری آرام گاہ تیارکرلی گئی
December 11, 2016

 کراچی(92نیوز)دارالعلوم کراچی میں معروف مذہبی شخصیت جنید جمشید کی آخری آرام گاہ تیار کرلی گئی ۔ جنید جمشید کے اہل خانہ ان کی نماز جنازہ  نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ادا  کرنے پر غور کررہے ہیں  ۔ 

تفصیلات کےمطابق پرسوز آواز ، دلکش شخصیت  ، اور اعلی اخلاق کے حامل جنید جمشید کی آخری آرام گاہ دارالعلوم کراچی میں تیار کرلی گی  ۔

نائنٹی ٹو نیو ز نے جنید جمشید کی آخری آرام گاہ کی تصاویر حاصل کرلیں  ۔ مفتی تقی عثمانی کی ہدایت پرجنید جمشید کی آخری آرام گاہ تیار کی گئی  ہے  ۔ دارالعلوم کورنگی میں جنید جمشید کی قبر تبلیغی جماعت کے بزرگ واصف منظور کی قبر کے قریب ہے ۔ اسی قبرستان میں مفتی ولی حسن ٹونکی ، مفتی محمدشفیع اور دیگر اولیاء اللہ اور بزرگ بھی مدفون ہیں۔

ادھر جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ  میں  ملک اور بیرون ملک سے لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے  ۔  جس کی بناء پر نیشنل اسٹیڈیم میں نماز جنازہ ادا کرنے پر غور کررہے ہیں ۔