Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دادو : پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 13 ڈاکوؤں سمیت 180 ملزمان گرفتار

دادو : پولیس کے کومبنگ آپریشن میں 13 ڈاکوؤں سمیت 180 ملزمان گرفتار
August 21, 2016
دادو(92نیوز)ضلع دادو میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران تیرہ خطرناک ڈاکوؤں سمیت ایک سو اسی ملزموں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کےمطابق ضلع دادو میں گزشتہ پندرہ روز سے پولیس کومبنگ آپریشن کر رہی ہے  پولیس نے خیرپور ناتھن شاہ ، میہڑ، دادو اور جوہی کے کچے کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن  کے دوران تیرہ خطرناک ڈاکوؤں سمیت ایک سو اسی ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ہونے والے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملزموں کے قبضے سے ایک مزدہ گاڑی، تیرہ موٹر سائیکلیں اور منشیات سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔