Wednesday, December 7, 2022

دادو: لغاری برادری کے 2 گروپوں میں تصادم سے10 افراد زخمی

دادو: لغاری برادری کے 2 گروپوں میں تصادم سے10 افراد زخمی
دادو(92نیوز)صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں  لغاری برادری کے دوگروپوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں لغاری برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا ہے جو تصادم سے صورت اختیار کر گیا ۔ برادری کے اس تصادم میں 10افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پورےعلاقے میں صورتحال کشیدا ہوگئی ہے ۔ کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کر دی جو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کےمطابق زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔