Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دادو: باراتیوں کی بس پر بجلی کی تار گرنے سے 10جاں بحق، دولہا دلہن سمیت40سے زائد زخمی

دادو: باراتیوں کی بس پر بجلی کی تار گرنے سے 10جاں بحق، دولہا دلہن سمیت40سے زائد زخمی
May 3, 2015
دادو (92نیوز) گاﺅں ڈتل ببر کی ببر برادری بس میں بیٹھی بارات لے کر جا رہی تھی کہ دادو کی تحصیل خیرپورناتھن شاہ انڈس ہائی وے کے قریب گاو¿ں کنڈی چوکی راستے میں بس پر بجلی کی تار گر گئی جس سے 10باراتی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 40 سے زائد باراتی زخمی ہو گئے جن کو تعلقہ ہسپتال خیرپور ناتھن شاہ لایا گیا۔ 12سے زائد زخمی باراتیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جن کو لاڑکانہ، کراچی اور دادو کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بھی بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ایک زخمی باراتی نے بتایا کہ ہم نے کئی بار واپڈا کو شکایت کی کہ بجلی کے تار نیچے ہیں جن کے باعث کسی بھی وقت حادثہ رونما ہو سکتا ہے لیکن واپڈا حکام نے کبھی کان نہیں دھرا جس سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ افسوس کہ ابھی تک کوئی بھی منتخب نمائندہ یا انتظامیہ ہمارے پاس نہیں پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتالوں تک پہنچایا ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دادو ضلع کے ہسپتالوں میں جھلسنے والے زخمیوں کےلئے وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے بھی زخمیوں کو سخت مشکلات در پیش ہیں اور اس وجہ سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔