Thursday, October 6, 2022

خیر پور ناتھن شاہ میں پولیس مقابلہ، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

خیر پور ناتھن شاہ میں پولیس مقابلہ، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (92 نیوز) خیر پور ناتھن شاہ میں پولیس نے مقابلے میں پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔
پولیس نے تھانہ رکن کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو گھر میں چھپے ڈاکوؤں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچ ڈاکو سجن، خان محمد، اکبر، ضمیر اور معشوق چانڈیو زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا جبکہ موقع سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو قتل اور ڈکیتی سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔