Saturday, July 27, 2024

خیرپور میں الیکشن میں استعمال ہونے والا سامان چوری ہونے کا انکشاف

خیرپور میں الیکشن میں استعمال ہونے والا سامان چوری ہونے کا انکشاف
July 29, 2018
خیرپور (92 نیوز) سکھرکے بعد خیرپور میں بھی الیکشن کمیشن کا سامان چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرے اوردیگرسامان اونے پونے فروخت ہونے لگا۔ خیرپورمیں چوروں نے الیکشن کمیشن کےسامان کی لوٹ سیل لگا دی ۔ خیرپورمیں بھی چوروں نے انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر نصب کئے گئے کیمرے، ایل سی ڈیز اور بیٹریاں چوری کر لیں۔ چوروں نے لاکھوں روپے مالیت والی بیٹریوں کی لوٹ سیل لگا دی ۔ 20 ہزار روپے مالیت والی بیٹری 4 سے 7 ہزار روپے میں فروخت کرنے لگے ۔ چوری کے مال کے خریدار اور فروخت کرنے والوں کی میڈیا نمائندگان سے بھی ہاتھا پائی ۔ پولیس بھی سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کسی طرح کی کارروائی سے گریزاں ہے۔