Friday, October 7, 2022

خیر پور: المناک ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق

خیر پور: المناک ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق

خیر پور (92 نیوز) خیر پور میں المناک ٹریفک حادثے میں 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹریفک حادثہ خیر پور میں ٹھیڑھی بائی پاس پر پیش آیا جہاں کوئلے سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث توازن کھو بیٹھا اور مسافر وین پر الٹ گیا۔ ٹرک الٹتے ہی مسافر وین نیچے دب کر رہ گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی وین مسافروں کو لیکر ہنگورجہ سے سکھر جا رہی تھی۔