خیرپور ناتھن شاہ: موبائل گشت کے دوران ڈاکوئوں سے مقابلے کے بعد تین اشتہاری ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار
خیرپورناتھن شاہ (نائنٹی ٹو نیوز) خیرپور ناتھن شاہ میں رحمانی نگر روڈ پر پولیس نے موبائل گشت کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد تین اشتہاری ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
خیرپورناتھن شاہ میں رحمانی نگر روڈ پر پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران پانچ ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پچیس منٹ تک جاری رہا جس کے بعد پولیس نے تین ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔