Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیرپور میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

خیرپور میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
January 11, 2021

خیرپور (92 نیوز) خیرپور کے علاقے حادل شاہ میں سات سال کی معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اغوا کے بعد زیادتی کرکے قتل کردیا گیا جکہ میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خیرپور میں انسانیت شرما گئی۔ 7 سال کی بچی کو انسان نے اپنی حیوانیت کا شکار بنادیا۔ حادل شاہ میں 3 دن پہلے اغوا کی گئی بچی کو پولیس ڈھونڈنے میں ناکام رہی اور انسان کے روپ میں بھیڑیے نے زیادتی کا
نشانہ بناکر ہمیشہ کی نیند سلادیا۔

افسوسناک واقعے کا شکار بننے والے بچی کی لاش آج کیلوں کے باغ سے لاش ملی ،،، اپنی چہیتی بیٹی کی لاش دیکھ کر باپ خود کو سنبھال نہ سکا اور غم میں ڈوب کر آنسو بہاتا رہا، جسے علاقہ مکین صرف تسلیاں ہی دیتے رہے۔

بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم پیر جو گوٹھ اسپتال میں کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کردی۔ پولیس نے قاتل کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔