Friday, February 23, 2024

خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، فوٹیج منظر عام پر آگئی

خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، فوٹیج منظر عام پر آگئی
April 15, 2018
خیرپور ( 92 نیوز )  خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت کے بعد فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔ اہلکار ڈاکو کی لاش کےساتھ فاتحانہ انداز میں تصاویر بنواتے رہے جبکہ اہلکاروں کو ایک دوسرے سے ہنسی مذاق اور اسلحے کا بے دریغ استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے رویے پر شہریوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے ۔