Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیرپور : مردہ گوشت فروخت کرنیوالے 3افراد گرفتار

خیرپور : مردہ گوشت فروخت کرنیوالے 3افراد گرفتار
July 13, 2015
خیر پور(92نیوز)خیرپور پولیس کی کارروائی ،مرد ہ جانور کا گوشت فروخت کرنے والے 3افراد گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والا گروپ محلہ ڈبر کے ایک مکان میں مردہ بھینس ذبح کررہا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3قصابوں بشیر احمد،مشتاق احمد اور الطاف کو مردہ بھینس ذبح کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔