Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبر پختونخوا : گرفتار صوبائی وزیر ضیا ء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت منسوخ

خیبر پختونخوا : گرفتار صوبائی وزیر ضیا ء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت منسوخ
July 17, 2015
پشاور(92نیوز)عمران خان کی ہدایت پر گرفتار صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی ممبر شپ منسوخ کردی گئی ۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر  گرفتار صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی ممبر شپ منسوخ کردی گئی۔ جبکہ جہانگیر ترین نے ضیاء اللہ  آفریدی کی رکنیت منسوخی کا نوٹفیکشین جاری کیا، نوٹفیکشن کے مطابق عدالت کا فیصلہ آنے تک ممبر شپ منسوخ رہے گی۔ واضح رہے کہ ضیاء اللہ آفریدی تحریک انصاف کے بنیادی رکن اور پی کے ون پشاور سے اسمبلی رکن منتخب ہوئے،تحریک انصاف کی حکومت نے انھیں پارٹی  میں متحریک رکن کی بنیاد پر وزیر معدنیات تعینات کیا تھا۔ نائنیٹی ٹو نیوز نے نوٹفیکشن کی کاپی حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ ضیاء اللہ آفریدی کو نیب نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔