Sunday, September 25, 2022

خیبر پختونخوا کے 37ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری

خیبر پختونخوا کے 37ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری

پشاور ( 92 نیوز ) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے 37 ہزار اساتذہ کےمستقلی کے مطالبے پر غور کیا گیا ۔ کاینہ نے تمام اساتذہ کی ملازمت مستقل کرنے کی منظوری دے دی ۔صوبے میں 69 کالجز کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔
کابینہ نے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن مشتاق غنی اور مشیر برائے جنگلات اشتیاق ارمڑ کو صوبائی وزیر بنانے کی بھی منظوری دے دی ۔