Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں فائرنگ  کے واقعات، چار افراد ہلاک

خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں فائرنگ  کے واقعات، چار افراد ہلاک
September 26, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، مردان کے علاقے کاٹلنگ میں 2 خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان میں بھی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی اور دو خواتین سمیت تین افراد کی جان لے لی،عینی شاہدین کے مطابق غریب آباد کے علاقے میں مسلح افراد نے ڈرائیور کو نیچے اتار کر گاڑی میں سوار تینوں افراد کو ایک ایک کر کے قتل کر دیا۔ تہرے قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی پولیس کے مطابق مقتولین کا  تعلق صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور سے ہے۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں رزمک روڈ پر کم سروبی میں پیش آیا جہاں  گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں  بحق اور 3 زخمی ہو گئے، پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔