Saturday, July 27, 2024

خیبر پختونخوا کے حوالے کی جانیوالی 91 تاریخی سائٹس میں متعدد غائب

خیبر پختونخوا کے حوالے کی جانیوالی 91 تاریخی سائٹس میں متعدد غائب
November 16, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا کےحوالے کی جانیوالی 91 تاریخی سائٹس میں متعدد غائب ہیں۔ خیبرپختونخوا میں متعین تاریخی مقامات میں سے چونتیس کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ خیبر پختونخوا کے حوالے کی جانے والی 91 تاریخی سائٹس میں متعدد سائٹس غائب ہوگئی ہیں۔ ان سائٹس کا ریکارڑ تو صوبائی حکومت کے حوالے کیا گیا لیکن یہ کھنڈرات اپنی جگہ پر موجود نہیں۔ نہ ہی وفاقی حکومت کے پاس اس بارے میں کوئی معلومات موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا قانون موجود ہونے کے باوجود بھی کئی تاریخی مقامات اور عمارتیں صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع چارسدہ، نوشہرہ اور سوات میں سب سے زیادہ تاریخی مقامات کو مسمار کیا گیا جس میں نوشہرہ کا بلیک راک، چارسدہ کی شیخان ڈھیری، حمزہ گھڑی شامل ہیں۔ تاریخی مقامات کے تحفظ کے لئے ہر سائٹس پر صرف ایک ایک اہلکار تعینات ہے جو ناکافی ہے۔