Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبر پختونخوا میں روزانہ 40 بچےموت کی وادی میں جانےلگے

خیبر پختونخوا میں روزانہ 40 بچےموت کی وادی میں جانےلگے
July 14, 2017

پشاور(92نیوز)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بچوں کی اموات کے بارے میں تین ماہ کی رپورٹ جاری کی تو صوبے میں بچوں کی اموات میں خطرناک حد تک اضافہ سامنے آیا، رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں روزانہ 40 بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں بچوں کی اموات کی شرح بڑھنے لگی، سرکاری ڈیٹا کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرکاری ہسپتالو ں میں ایک سال تک کی عمر کے ساڑھے تین ہزار بچے موت کے منہ چلے گئے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں روزانہ 40 بچے مرتے ہیں، تین ماہ کے دوران صوبے میں 45 ہزار 640 بچوں کی پیدائش ہو ئی جن میں 1457 بچوں کی اسہال، نمونیا، تشنج، خسرہ اور ملیریا کے علاوہ غذائی قلت کے باعث موت واقع ہوئی۔ زچہ و بچہ کی صحت پروگرام ایم این سی ایچ کے مطابق وہ اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بنوں میں سب سے زیادہ 723 بچوں کی اموات واقع ہوئیں، ڈی آئی خان میں 248 اور سوات میں 185 بچے ایک سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل موت کی آغوش میں چلے گئے۔