خیبر پختونخوا میں تاریخی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئی

پشاور (92 نیوز) صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں تاریخی بلدیاتی انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں کہا خیبر پختونخوا میں تاریخ کے سب سے بڑے بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور انتظامیہ نے انتخابات کے بہترین انتظامات کیے، مجموعی طور پر انتخابی عمل پُرامن رہا۔