Sunday, December 10, 2023

خیبر پختونخوا: اسہال سے بچاؤ ویکسین ای پی آئی پروگرام میں شامل

خیبر پختونخوا: اسہال سے بچاؤ ویکسین ای پی آئی پروگرام میں شامل
November 28, 2017

پشاور (ویب ڈیسک) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بچوں کو اسہال سے بچانے والی ویکسین اگلے سال ای پی آئی پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب بچوں کو 9کے بجائے 10بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے اور ویکسین دی جائے گی۔

ای پی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرم شاہ کے مطابق صوبے بھر میں اسہال کے نتیجے میں بچوں کی شرح اموات زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کو روٹا وائرس سے بچانے کی ویکسین اگلے سال ای پی آئی کورس میں شامل کی جارہی ہے،اب بچوں کو 9کے بجائے 10مہلک بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

ڈاکٹر اکرم شاہ نے بتایا کہ بچوں کو روٹا وائرس سے بچانے والی دو خوراک دی جائے گی،پہلی خوارک ڈیڑھ ماہ کی عمر میں اور دوسری ڈھائی ماہ کی عمر میں دی جائے گی۔