Tuesday, April 30, 2024

خیبر پختونخواپولیس کا سرچ آپریشن ، 188مشتبہ افراد گرفتار

خیبر پختونخواپولیس کا سرچ آپریشن ، 188مشتبہ افراد گرفتار
March 8, 2015
شاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران غیر قانونی طور پر مقیم اکیاون افغان باشندوں سمیت ایک سو اٹھاسی افراد گرفتار کرلئے ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے ۔ سرچ آپریشن کے دوران ملنے والے اسلحے میں سینکڑوں کارتوس بھی شامل ہیں ، پولیس کے مطابق رواں ماہ  آپریشن کے دوران چار سو باسٹھ گھروں اور  دو سو ستانوے ہوٹلوں کو چیک کیاگیاجبکہ  صوبہ بھرمیں  سات سو باسٹھ تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کا  بھی جائزہ لیا گیا اور متعدد تعلیمی اداروں کو سکیورٹی سے  متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔