Wednesday, December 7, 2022

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 20دہشت گرد مارے گئے

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 20دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی(92نیوز)خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ٹو کے دوران سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں  بیس  دہشتگرد ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کی مطابق خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں  بیس  دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،،فضائی کارروائی میں  اٹھارہ دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈرز بھی شامل ہیں۔