Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 11 دہشت گرد ہلاک‘ 4زخمی

خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ 11 دہشت گرد ہلاک‘ 4زخمی
August 18, 2016
اسلام آباد (92نیوز) خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری۔ پاک افغان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 8 خفیہ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاک افغان بارڈر پر خیبر ایجنسی کے علاقوں راجگال، طور سپر، نارے ناو¿ اور بابر کچھکول میں سکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائیاں کیں۔ پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 11 دہشت گر ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے 8 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔