Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبر ایجنسی  : ضرب عضب کے بعد نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں

خیبر ایجنسی  : ضرب عضب کے بعد نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
December 10, 2016

 پشاور(92نیوز)آپریشن ضرب عضب کے بعد قبائلی علاقوں میں امن بحال ہوا تو زندگی معمول پر آگئی، نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں تو ان کا جوش دیکھنے کے قابل تھا ۔

تفصیلات کےمطابق آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کا اندازہ خیبر ایجنسی میں امن کی بحالی سے لگایا جا سکتا ہے امن بحال ہوا توعرصہ دراز کے بعد نوجوان نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کردیا ۔جمرود سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پیس گیمز کے نام سے میگا ایونٹ کا آغاز ہو گیا ہے اس ایونٹ میں 13 مختلف گیمز میں  فاٹا سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 800 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان گیمز میں کرکٹ ، فٹ بال،ہاکی ،بیس بال،والی بال۔بیڈ منٹن  اور باڈی

بلڈنگ ہی نہیں ،تیر اندازی کے روایتی کھیل کے علاوہ شطرنج  جیسے دلچسپ مقابلے بھی دیکھنے کو ملے۔کافی عرصہ کے بعد خیبر ایجنسی میں ایسی تقریبات کا انعقاد کیا گیا تو مقامی آبادی ہی نہیں دور دراز کے قبائلی بھی گیمز دیکھنے کے لئے امڈ آئے۔