خیبر ایجنسی سے اغوا ہونیوالے17افراد افغانستان میں کالعدم تنظیم کے چنگل سے بازیاب
خیبر ایجنسی ( 92 نیوز ) خیبرایجنسی سے اغواء کئے جانے والے 17 افراد کو افغانستان میں کالعدم تنظیم کے چنگل سے آزاد کرالیا گیا۔
گزشتہ سال 5 ستمبر کو خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحدی علاقے خوگہ خیل میں آبنوشی کی اسکیم پرکام کرنے والے مزدوروں سمیت 18 افراد پاک افغان سرحد کے قریب پکنک منائے گئے تھے جہاں سے انہیں اغواء کرلیا گیا تھا۔
ایک مزدوراغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔سکیورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کی کوششوں سے 5 ماہ بعد ان مغویوں کی بازیابی ممکن ہوئی ۔
افغانستان سےواپس لنڈی کوتل پہنچنے پرسکیورٹی فورسز نے خیبررائفلز ہیڈکوارٹر میں بازیاب افراد کو ان کے اہل خانہ کےحوالے کیا گیا۔
اپنے پیاروں کی بازیابی پر خوشی سے نہال مغویوں کے اہل خانہ اور قبائلی عمائدین نے کورکمانڈر پشاور اور انسپکٹر جنرل فرنٹیئرکور کا شکریہ ادا کیا۔