Friday, December 2, 2022

خیبر ایجنسی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گردوں سمیت 29مشتبہ افراد گرفتار

خیبر ایجنسی: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گردوں سمیت 29مشتبہ افراد گرفتار
پشاور(92نیوز)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن میں  چھ دہشت گردوں سمیت انتیس مشتبہ افرادکو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزموں سے بیس کلاشنکوف، پندرہ پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لی گئیں ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں کامیاب کارروائی کی ہے ۔ اس اہم کارروائی میں سکیورٹٰی اداروں نے چھ دہشتگردوں سمیت 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحے کی بھاری کھیپ بھی برآمد کی گئی ہے ۔ اسلحہ میں بیس کلاشنکوف ،پندرہ پستول اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد ملک بھی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے لیکن سکیورٹی اداروں نے سرچ آپریشن کےدوران دھرلیا ہے ۔گرفتار دہشتگردوں اور مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔