Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک‘ 6 ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک‘ 6 ٹھکانے تباہ
August 20, 2016
خیبرایجنسی (92نیوز) خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج نے فضائی او رزمینی حملوں میں 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ دہشت گردوں کے 6خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کےخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ تازہ کارروائی راجگال کے پہاڑی سلسلے میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران جیٹ طیاروں سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری اور فائرنگ بھی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے 6 خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ کردیا گیا۔