Tuesday, September 17, 2024

خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد

خیبر ایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھاری مقدار میں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد
October 8, 2015
خیبر ایجنسی(92نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے علاقہ باڑہ میں انٹیلی جنس رپورٹس پر کارروائی کرکے بھاری مقدارمیں بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا، دہشت گردوں نے اسلحہ زیرزمین سرنگ میں چھپار رکھا تھا،سیکیورٹی فورسزنے علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے خیبرٹو آپریشن مکمل کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق رشین راکٹ لانچر، راکٹ گولے، بھارتی ساختہ رائفلز اور ایس ایم جی رائفلز یہ وہ بھاری اور خطرناک ہتھیار ہیں جوکبھی دہشت گردوں کے زیراستعمال رہےپاک فوج اور فرنٹیئر کور نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پرخیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مشترکہ کارروائی کرکے یہ اسلحہ اورگولہ بارود قبضہ میں لے لیا،دہشت گردوں نے اسلحہ وگولہ بارود زیرزمین اپنی کمین گاہوں میں چھپا رکھا تھا۔ برآمد ہونے والا اسلحہ میں آرپی جی سیون راکٹ، ایچ ایم جی گنز راکٹ فیوز، جی تھری رائفلز اور ہیوی مشین گن بلٹس بھی شامل ہیں،عسکری حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں آپریشن خیبرٹو بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور دہشت گردوں کا صفایا کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والا اسلحہ و گولہ بارود علاقے میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی کےلئے استعمال ہوسکتا تھا۔