Monday, October 3, 2022

خیبرپختوںخوا:بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی بدنظمی اور بےضابطگیوں پرفافن نے رپورٹ جاری کردی

خیبرپختوںخوا:بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی بدنظمی اور بےضابطگیوں پرفافن نے رپورٹ جاری کردی
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی بدںظمی اور بے ضابطگیوں کی فافن نے رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں 13 فیصد پولنگ سٹیشن تاخیر سے کھلے، 19 اضلاع میں تشدد کے واقعات ہوئے 19 پولنگ سٹیشنوں پر قبضہ کیا گیا، 9 اضلاع میں سیاسی جماعتوں اور امیدواروں نے پولنگ سٹیشنوں پر دھاوا بولا63 وارڈز میں سے کم ازکم ایک وارڈ میں حق رائے دہی سے محروم رکھا گیا۔ الیکشن میں تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے مسائل کا سامناکرنا پڑا۔