Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا کے 25خواجہ سرا انتخابات میں مبصر کے فرائض انجام دینگے

خیبرپختونخوا کے 25خواجہ سرا انتخابات میں مبصر کے فرائض انجام دینگے
July 21, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) خیبرپختونخوا کے 25 خواجہ سرا 25 جولائی کو انتخابات میں مبصر کے فرائض انجام دیں گے ، خواجہ سراؤں کو الیکشن آبزرور کارڈ جاری کردیئے گئے ، خواجہ سرا آبزرور نہ صرف اپنے ساتھیوں کی رہنمائی کریں گے بلکہ مسائل سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ الیکشن   2018خواجہ سراؤں کے لئے خاص بن گیا ،  ووٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ انہیں آبزرور کی حیثیت بھی حاصل ہوگئی ہے ،  الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 25 خواجہ سراؤں کو آبزرور کارڈ جاری کردیئے۔ خواجہ سراء آبزرور الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر ووٹر خواجہ سراؤں کی رہنمائی کریں گے  اور  خواجہ سراؤں کو ہراساں کئے جانے یا دیگرمسائل کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ خواجہ سراء ووٹرز این اے 31 پشاور میں رجسٹرڈ ہیں ،  خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ خواجہ سراء ووٹرزکی تعداد 312 ہے۔