Saturday, July 27, 2024

خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی

خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی
February 6, 2017

پشاور (92نیوز) پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور صوابی میں مہم 8 دن تک جاری رہے گی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور دیگر 4 اضلاع چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5لاکھ 55 ہزار 456 بچوں کو پولیو سے بچاو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

پانچوں اضلاع میں 5لاکھ 9ہزار 708 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کے لئے ہیلتھ ورکرز کی 3ہزار 238 ٹیموں کی تشکیل اور 6ہزار 416 کمیونٹی موبلائزرز کی تعیناتی کی گئی ہے۔