Saturday, December 3, 2022

خیبرپختونخوا کے وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

خیبرپختونخوا کے وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ ضیاءاللہ آفریدی کے وکلاءنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزیر کی گرفتاری آرٹیکل 4 اور 9 کی خلاف ورزی ہے اور احتساب کمیشن غیرقانونی ادارہ ہے۔ دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مشتعل کارکنوں نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کر دیا جبکہ پشاور کے نومنتخب بلدیاتی ممبران نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کی بھی دھمکی دی ہے۔