Sunday, February 25, 2024

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.3 ریکارڈ

خیبرپختونخوا کے  مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت5.3 ریکارڈ
April 24, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ زلزلے کے جھٹکے پشاور، دیر، سوات اور گرد و نواح میں محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ جب کہ گہرائی 250 کلو میٹر تھی ۔