Thursday, September 29, 2022

خیبرپختونخوا کے شہر تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 اموات

خیبرپختونخوا کے شہر تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 اموات
September 12, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے شہر تورغر میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 اموات ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق گاؤں جھٹکا میں آسمانی بجلی کے باعث تودہ گرا اور سیلابی ریلہ آیا۔ ملبے تلے دب کر گیارہ افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ریلے میں بھیڑ بکریاں اور  دیگر مویشی بھی بہہ گئے۔ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 ادھر ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں پائیجو میں لینڈسلائیڈنگ سے مکان کی چھت گر گئی۔ آٹھ سے دس افراد ملبے تلے دبے جن میں دو کو نکال لیا گیا۔