Saturday, July 27, 2024

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات، اے این پی اور جے یو آئی کا پی ٹی آئی پر دھاندلی کی پلاننگ کا الزام

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات، اے این پی اور جے یو آئی کا پی ٹی آئی پر دھاندلی کی پلاننگ کا الزام
December 14, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اے این پی اور جے یو آئی نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کی پلاننگ کا الزام لگا دیا۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ثمر ہارون بلور بولیں کمشنر پشاور کو الیکشن سیل یرغمال بنانے کا ٹاسک ملا ہے۔ سلیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر لڑائی جھگڑوں کی منصوبہ بندی کر دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے ڈسکہ کا الیکشن نہ بنایا جائے۔ سرکاری مشینری کو استعمال کرنے کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

رہنما جے یو آئی غلام علی نے سرکاری مشینری کے استعمال پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے۔ دھاندلی ہوئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔