Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرپختونخوا کی پولیس دیگر صوبوں سے بہتر ہے ، پرویز خٹک

خیبرپختونخوا کی پولیس دیگر صوبوں سے بہتر ہے ، پرویز خٹک
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ کی پولیس دیگر صوبوں سے بہتر ہے ۔  انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت  نے اصلاحات لاکر پولیس کا نظام ہی بدل دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہناتھا  کہ کے پی کے پولیس کے خلاف منظم مہم چلائی گئی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایک دو واقعات سے پولیس کی  کارکردگی کونہ جانچا جائے، ہمارے صوبے میں آکر خود دیکھیں کہیں ایسی پولیس نہیں ملے گی  ۔ صوبے میں  رپیڈ ریسپانس سسٹم، ٹریفک وارڈن سسٹم اورسٹی پٹرولنگ متعارف کرائی اور  پولیس کو اپنے اختیارات بھی دیدیئے ۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کے 1200 جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ سندھ اور پنجاب پولیس کی طرح جعلی مقابلے نہیں ہوتے ،خیبر پختونخوا پولیس کے خلاف منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو نے دعویٰ کیا ہے کہ  15 سے 20 روزمیں فورانزک لیب کام شروع کردے گی ۔ غلطیاں، کوتاہیاں ہوجاتی ہیں ، ہماری پولیس فالو اپ میں اچھی ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کریمینل اصلاحات کی ہیں باقی صوبے بھی کریں ۔