Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کا تاج عاطف خان کے سر سجے گا،عمران خان نے منظوری دیدی

خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کا تاج عاطف خان کے سر سجے گا،عمران خان نے منظوری دیدی
July 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے عاطف خان کا نام فائنل کردیا ، ان کی نامزدگی کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔  ادھر پرویز خٹک نےبھی اختلافات کی تردید کردیاور کہا کہ  ہم سب ایک ہیں، پارٹی قیادت کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔ خیبرپختونخوا کی حکمرانی کا قرعہ عاطف خان کے نام نکل آیا ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام فائنل کردیا ہے ۔  ذرائع کے مطابق عاطف خان کی نامزدگی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا ۔ دوسری طرف تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی نامزدگی میں پیش آنے والی مشکلات کی خبریں بھی دم توڑ گئیں ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بھی اختلافات کی تردید کرتے ہوئے پارٹی قیادت کا فیصلہ ماننے پر اتفاق کیا ہے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ وہ سب متحدہیں ، وزارتوں پر فیصلے کا اختیار عمران خان کے پاس ہے وہ جو بھی فیصلہ کرینگے، سب کو قبول ہوگا۔