Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا کا محکمہ صحت گیس چور نکلا

خیبرپختونخوا کا محکمہ صحت گیس چور نکلا
October 15, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا کے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا کچن ایک سال سے چوری کی گیس سے چل رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ کا گیس کنکشن گزشتہ ایک سال سے منقطع ہے۔ عدم ادائیگی کے باعث گیس کا کنکشن کٹ گیا تو کیا ہوا۔ محکمہ صحت کے ملازمین پائپ لگا کر ڈائریکٹ گیس لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال سے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کا کچن چوری کی گیس سے چل رہا ہے۔ مال مفت دل بے رحم کے مصداق ملازمین ماچس کی بچت کےلئے کچن کے چولہے مسلسل جلائے رکھتے ہیں۔ سردیوں میں اسی چوری کی گیس سے افسران کے دفاتر میں ہیٹربھی جلائے جاتے ہیں۔ سوئی نادرن گیس کمپنی گیس چوروں کی تاک میں رہتی ہے لیکن محکمہ صحت کی یہ دیدہ دلیری اس کی نظروں سے اوجھل ہے یا پھر آنکھیں بند کرلی ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔