Tuesday, April 30, 2024

خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا ایک ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش

خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا ایک ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش
June 18, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا ایک ہزار 118 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ 

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ تقریر میں کہا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 371 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ڈویلپمنٹ پلس بجٹ 500 ارب روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ، ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا ہے، مزدور کی کم از کم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کردی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بیواؤں کی پنشن میں 100 فیصد اضافے کی تجویز ہے، کاروباری قرضوں کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔