Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس تاریخ میں پہلی بار لنڈی کوتل میں منعقد ہوا

خیبرپختونخوا کابینہ کا  اجلاس تاریخ میں پہلی بار لنڈی کوتل میں منعقد ہوا
January 31, 2019
لنڈی کوتل ( 92 نیوز) تاریخ میں پہلی بار خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس لنڈی کوتل میں منعقد ہوا۔ خیبرپختونخوا کابینہ نےنئی تاریخ رقم کردی، صوبے میں ضم ہونے والے قبائلی ضلع خیبر میں پہلے کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کرلئے۔ قبائلی اضلاع پانچ سال کے لئے ٹیکس سے مستثنٰی قراردے دیئے گئے۔ ضم ہونے والے اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی بھی منظوری دے دی گئی۔ قبائلی اضلاع کے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے کے بعد ایک اور تاریخ رقم ہوگئی۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا قبائلی ضلع خیبرمیں پہلا اجلاس ہوا۔ جرگہ ہال لنڈی کوتل میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کےلئے وزیراعلٰی محمود خان کابینہ کے ہمراہ لنڈی کوتل پہنچے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ضم ہونے والے اضلاع میں تعلیم صحت اور ملازمتوں کےلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نےبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے قبائلی اضلاع کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے مستثنٰی قرار دے دیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والےاضلاع کےلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام، عدالتی نظام کے قیام،صحت انصاف کارڈ دینےکی منظوری دی۔ ان اضلاع کےلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بھی زیربحث اوراس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطےکا فیصلہ کیا گیا۔