Wednesday, December 6, 2023

خیبرپختونخوا: چودہ اضلاع کے تین سو چھپن پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ میں جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

خیبرپختونخوا: چودہ اضلاع کے تین سو چھپن پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ میں جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری
August 6, 2015
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبر پختوخواہ کے چودہ اضلاع کے تین سو چھپن پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ میں جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ری پولنگ میں کامیاب ہونے والے امیدوار سات اگست کی رات بارہ بجے تک کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں اور اس کے لیے انہیں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو اس کی باقاعدہ اطلاع دینی ہو گی جبکہ شکایات کی صورت میں امیدوار پہلے سے قائم الیکشن ٹربیولز میں چوبیس اگست تک اپیلیں دائر کر سکتے ہیں۔ خیبرپختوخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور بدانتطامی کی شکایات پر تین سو چھپن پولنگ اسٹیشنز پر تیس جولائی کو دوبارہ پولنگ ہوئی تھی۔