پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا پولیس کا پہلا جوان کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گیا ، محمد فہیم پشاور کے ایل آر ایچ اسپتال میں زیر علاج تھا۔
ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نوشہرہ میں تعینات کانسٹیبل محمد فہیم پشاور کے ایل آرایچ اسپتال میں زیر علاج تھا۔
جاں بحق پولیس کانسٹیبل کی میت آبائی علاقے چارسدہ روانہ کردی گئی۔