Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ
August 27, 2021 --- ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بڑھنے لگیں، صوبائی حکومت نے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ برقرار ہے، صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسز کی شرح ہنگو میں 54 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ پشاور میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد رہی۔ اپر چترال میں 33 فیصد، لوئر چترال میں 17، نوشہرہ میں 14 فیصد اور ڈی آئی خان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد یومیہ رہی۔

مثبت کیسز کی شرح بڑھنے کے باوجود شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کیسز کی زیادہ شرح والے اضلاع میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے، اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد کی ویکسنیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ 54 لاکھ سے زائد افراد کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس نے کورونا سے زائد متاثر اضلاع میں پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ اور 15 ستمبر تک ویکسن نہ لگوانے والوں کی سمز بند کرنے پر غور کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔