Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے انتخابات میں بڑے برج الٹنے کا امکان

خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے انتخابات میں بڑے برج الٹنے کا امکان
July 24, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے انتخابات میں بڑے برج الٹنے کا امکان ہے۔  عمران خان، بلاول اور شہباز شریف، اسفندیارولی کو تگڑے امیدواروں کا سامنا ہے۔ بنوں، سوات، مالاکنڈ،ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑا انتخابی دنگل ہو رہا ہے۔ این اے 35 بنوں میں عمران خان اور اکرم درانی میں سخت مقابلہ ہے۔ یہ مقابلہ اس نہج پر پہنچ چکا کہ کون جیتے گا ، پیش گوئی مشکل ہو گئی۔ این اے 3 سوات میں شہبازشریف کو جے یوآئی سے اتحاد کے باوجود مضبوط امیدواروں مولانا حجت اللہ اور شہریار امیرزیب سے خطرہ ہے۔ این اے سات مالاکنڈ میں بلاول بھٹو کو پی ٹی آئی کے جنید اکبر اور ایم ایم اے کے مولانا گل نصیب سے ٹف ٹائم ملنے کا امکان ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کو بھی دونوں حلقوں این اے 38 پر سابق سینیٹر وقار سیٹھ اور این اے 39 پی ٹی آئی کے شیخ یعقوب سے سخت مقابلہ ہے۔ این اے 23 چارسدہ میں آفتاب شیرپائو مضبوط امیدوار ہیں جبکہ  این اے 24 پر اسفندیارولی کا ایم ایم اے مولانا گوہرشاہ اور پی ٹی آئی کے فضل محمد سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔