Saturday, July 27, 2024

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 18 نئے کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 18 نئے کیس رپورٹ
December 3, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ڈینگی کے وار تھم نہ سکے۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

 محکمہ صحت پشاور کے مطابق پشاور میں  مزید 16 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 420 ہو گئی۔ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 18 مریض زیرعلاج ہیں۔ پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5640 ہو گئی۔

ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 02 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اس وقت 4 ہزار 6 سو 11 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی نیا ڈینگی کیس سامنے نہیں آیا۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 6 سو 23 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 9 سو 88 مریض موجود ہیں۔