Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے
November 8, 2021 --- ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 257 ہو گئی، محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی سے 9 افراد زندگی کی بازی ہار چکے۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 131 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، ہری پور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ خیبرمیں 11 اور نوشہرہ میں 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔