Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا میں مزید 77 افراد ڈینگی سے متاثر

خیبرپختونخوا میں مزید 77 افراد ڈینگی سے متاثر
November 21, 2021 --- ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ڈینگی کے وار جاری ہیں، خیبرپختونخوا میں مزید 77 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 969 ہوگئی، اسپتالوں میں ڈینگی کے 70 مریض زیرعلاج ہیں، اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

پشاور میں 5 ہزار 258 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے، خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 22 اور ایل آر ایچ میں 11 مریض زیر علاج ہیں۔