Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خیبرپختونخوا میں ضلعی، ٹاﺅن اور تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین آج منتخب ہونگے !!! سہ فریقی اتحاد کا پشاور میں انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان

خیبرپختونخوا میں ضلعی، ٹاﺅن اور تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین آج منتخب ہونگے !!! سہ فریقی اتحاد کا پشاور میں انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان
August 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں ضلعی، ٹاون اور تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب آج ہورہا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی نامزدگیاں کر دی گئی ہیں۔ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں ضلعی، ٹاون اور تحصیل ناظمین اور نائب ناظمین کے انتخاب کا آخری عمل آج مکمل ہو رہا ہے۔ ضلع کونسل بنوں اور بنوں کی ایک تحصیل کونسل میں عدالت کے حکم پر انتخابی عمل روک دیا گیا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں آج ناظمین اور نائب ناظمین کے عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے جارہے ہیں۔ صوبہ بھر کی 69 تحصیلوں کیلئے بھی امیدوار میدان میں ہیں۔ سب سے زیادہ اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کے ناظمین کے منتخب ہونے کا امکان ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی(ف)، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے بھی چند ناظمین کا انتخاب آج متوقع ہے۔ پشاور کے ضلع کونسل میں تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے جبکہ تین ٹاونز میں بھی تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔ پشاور کے ٹاون فور میں مسلم لیگ (ن) کو اکثریت حاصل ہے۔ تمام اضلاع میں کاغذات نامزدگی کی وصولی کے بعد اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد ممبران کو اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں کھڑا ہونے کیلئے کہا جائے گا۔ یہ انتخاب ہر کونسل میں متعلقہ ریٹرنگ آفیسر کی زیر نگرانی ہو رہا ہے۔ دوسری جانب سہ فریقی اتحاد نے پشاور میں ناظمین کے انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔