Wednesday, October 5, 2022

خیبرپختونخوا میں ری الیکشن کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن حکم جاری کرے ، پہلے سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کرینگے: عمران خان

خیبرپختونخوا میں ری الیکشن کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن حکم جاری کرے ، پہلے سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کرینگے: عمران خان
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن چاہے تو دوبارہ الیکشن کا حکم جاری کر دے۔ تحریک انصاف پہلے سے بڑھ کر سیٹیں حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے بھی دھاندلی کا الزام لگایا جس پر انتہائی دکھ ہے۔ اسلام آباد میں انکوائری کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ دوبارہ بلدیاتی الیکشن بھی ہوئے تو تحریک انصاف واضح اکثریت حاصل کرے گی، جماعت اسلامی کے الزامات پر افسوس کا اظہار ہی کر سکتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے نادرا نے انتالیس حلقوں میں دوبارہ چیکنگ کی ہے، اب حقائق سامنے آئیں گے۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات تھے لیکن پھر بھی ری الیکشن کےلئے تیار ہیں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ عام انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر کئی ووٹرز ووٹ ہی نہ ڈال پائے۔