Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا کوئی ایم پی اے ادھر ادھر نہیں گیا ، پرویز خٹک

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا کوئی ایم پی اے ادھر ادھر نہیں گیا ، پرویز خٹک
March 6, 2018

پشاور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ وہ سینٹ کے انتخابات سے پوری طرح مطمئن ہیں ، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کا کوئی بھی ایم پی اے ادھر ادھر نہیں گیا ۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف نے پہلے سے زیادہ اور بہتر نتائج دکھائے ہیں ۔ تین سال قبل جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے باوجود تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں 4 نشستیں جیتی تھیں ۔
وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ سینٹ کے حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے تحریک انصاف کے سینیٹرز کو ووٹ دیئے ۔ ہمارا ایک امیدوار خیال زمان معمولی پوائنٹس سے رہ گیا جنہوں نے دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دے دی ۔
پرویز خٹک نے کہا کہ تحقیقات ان لوگوں کے خلاف کر رہے ہیں جن کے ممبران اتنے نہیں تھے اوردو دو نشستیں جیتیں ۔