Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خیبرپختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد اکسٹھ ہو گئی

خیبرپختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد اکسٹھ ہو گئی
April 5, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا میں تباہ کن بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع شانگلہ میں ہوئیں جہاں 15 افراد لقمئہ اجل بن گئے۔ کوہستان میں 14 اور سوات میں 13 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے تباہی کا سلسلہ رک نہیں پایا، صوبے کے مختلف اضلاع بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 61 تک پہنچ گئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع شانگلہ میں ہوئیں جہاں لینڈ سلائڈنگ، چھتیں منہدم ہونے اور دیگر واقعات میں 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بارشوں کے باعث 52 افراد زخمی بھی ہوئے۔ کوہستان میں 14، سوات میں 13 اور دیر اپر میں 6 افراد جان بحق ہوئے۔ بنوں، دیر لوئر، چترال، مردان اور بٹگرام میں 2، 2 جبکہ ملاکنڈ، مانسہرہ اور چارسدہ میں ایک ایک شخص لقمہ اجل بنا۔ بارشوں کے باعث 158 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ 216 کو جزوی نقصان پہنچا۔ صوبائی حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے تین تین لاکھ، شدید زخمیوں کے لئے ایک لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کے لئے 50 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔